اسٹیٹ بینک پاکستان نے ملکی معاشی صورتحال کے پیش نظر شرح سود میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد قرضوں اور سرمایہ کاری کے نرخوں میں تبدیلی آ گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جس کے دوران شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس (آدھا فیصد) اضافے کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ اس اضافے کے بعد ملک میں شرح سود 11.5 فیصد سے بڑھ کر 12 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے یہ اقدام افراط زر کے دباؤ کو قابو میں رکھنے اور معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








