پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکار زاہد احمد اور اداکارہ صبا قمر کی فلم گھبرانا نہیں ہے کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشہور ڈائیلاگ گھبرانا نہیں ہے پر مبنی فلم محسن علی کی تحریر کردہ ہے جو کہ 2022 کی عید الفطر پر سینیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
مذکورہ فلم ثاقب خان نے ڈائریکٹ کی ہے اور جے بی فلمز کے بینر تلے اُس کی پروڈکشن جمیل بیگ نے کی ہے۔
فلم میں صبا قمر، زاہد احمد، سید جبران، نیئر اعجاز، افضل خان جان (ریمبو)، سلیم معراج، سہیل احمد اور دیگر اداکار جلوہ گر ہو رہے ہیں۔
مزید برآں ٹریلر کے ذریعے زاہد احمد کو ایک کرپٹ پولیس افسر کا کردار ادا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جو بعد میں صبا کو اس کا گھر حاصل کرنے میں مدد کرے گا۔ فلم ایک رومانوی کامیڈی ہے جس میں کچھ ایکشن بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کوک اسٹوڈیو: قرۃ العین بلوچ کے گانے ٹھگیاں کی دھوم