کراچی ٹیسٹ، بے جان وکٹ بنانے پر وسیم اکرم کی پی سی بی پر تنقید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وسیم اکرم
(فوٹو: آن لائن)

کراچی ٹیسٹ میں قومی ٹیم آسٹریلیا کو پہلی اننگز کے دوران مکمل طور پر آؤٹ کرنے میں ناکام رہی۔ پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بے جان وکٹ بنانے پر کرکٹ بورڈ اور موجودہ کپتان بابر اعظم پر تنقید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ قومی ٹیم کا کپتان وکٹ بنانے پر ہدایات دیتا ہے۔ ہمارے دور میں چیئرمین پی سی بی کا کام وکٹ پر بولنا نہیں ہوتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی ٹیسٹ، سیکورٹی کے سخت اقدامات کے باعث تماشائیوں کو مشکلات

میڈیا سے گفتگو کےدوران وسیم اکرم نے کہا کہ سلو وکٹ پہلے بھی بنتی تھی، لیکن گیند سوئنگ ہوجایا کرتی تھی۔ اگر وکٹ سلو بنانی ہے تو اس بھی فارمولا ہونا چائے۔ کم از کم اسپنرز تو وکٹ کا فائدہ اٹھا سکیں۔ یہ کون سا ٹیسٹ میچ ہورہا ہے؟

سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ کراچی ٹیسٹ پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے چیلنج بن گیا۔ آسٹریلیا نے 500 رنز کے بعد بھی اننگز ڈکلیر کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔ دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان دباؤ میں ہے۔ پنڈی ٹیسٹ کی ابتدا میں ہی میچ ڈرا ہونے کا اندازہ کرلیا تھا۔ 

وسیم اکرم نے کہا کہ آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد خوش آئند ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان میں کھیلوں اور کرکٹ کو فروغ دیا جائے۔ حکومت بھی کھیلوں کے فروغ کیلئے کردار ادا کرے۔ پی سی بی کو اچھی پچ بنانے پر توجہ دینا ہوگی۔ 

Related Posts