حکومت پہلے دن سے ہی وژن کے بحران کا شکار ہے، امیر جماعت اسلامی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Senator-Siraj-ul-Haq
Senator-Siraj-ul-Haq

لاہور: امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت پہلے دن سے ہی وژن کے بحران کا شکار ہے۔ پہلے سے آزمائے ہوئے ٹولے نے ملک کو بحرانوں کی آماجگاہ بنا دیا ہے۔

لاہور میں اپنے پیغام میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کے وعدوں کی خیالی عمارت زمین بوس ہوگئی ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم کو 22 کروڑ عوام کی نہیں اپنے کچھ پیاروں کے مفادات کی فکر ہے، وزیراعظم آٹے ، چینی کا بحران پید اکرنے والوں کو جانتے ہیں تو پھر اب کمیٹیاں بنانے کی کیا ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو واقعی احتساب میں دلچسپی ہوتی تو سب سے پہلے اپنے آپ کو اور وزراءکو احتساب کیلئے پیش کرتے، جب تک خوف خدا رکھنے والی دیانتدار قیادت برسراقتدار نہیں آتی ملک کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ 72 سال میں ایک بار بھی اسلام کے عادلانہ نظام کو نہیں آزمایا گیا، ملک میں مہنگائی کے برسوں پرانے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ گیس، بجلی اور تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے مہنگائی آسمان پر پہنچ گئی ہے۔

ان کا کہناتھا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے گیس، بجلی اور تیل کی قیمتیں کم کی جائیں۔

Related Posts