وزیرداخلہ شیخ رشیدنےنوازشریف کووطن واپسی پربڑی پیشکش کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نےمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے قائد نوازشریف کو وطن واپسی پربڑی پیشکش کردی ،کہااگر وہ واپس آناچاہتےہیں تو 24 گھنٹوں کے اندرانہیں ویزاجاری کرنے کےساتھ ساتھ اپنی جیب سے ٹکٹ بھی دوں گا۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہابیرون ملک مقیم نواز شریف بالکل صحت مند ہیں ، یہی وجہ ہے انہوں نے آج تک وہاں کسی ڈاکٹر سے اپنا معائنہ نہیں کرایا لیکن وہاں بیٹھ کر ان کے پاس اداروں کے خلاف باتیں کرنے کے سواء کچھ نہیں ،انہوں نے کہا شریف فیملی کے3 افراد یہیں ہیں ، کرپشن کے جو الزامات شہباز شریف پر ہیں وہ کسی اور پر نہیں ہیں۔

اس موقع پر سابق صدرآصف علی زرداری کے لاہورمیں ٹینٹ گاڑنے سےمتعلق بیان کاجواب دیتےہوئےوزیرداخلہ شیخ رشید نےکہامجھے لگتاہےکہ اب آصف زرداری اور میرے ٹینٹ اکھڑنے کا وقت آگیا ہے ،انہوں نے کہا پاپڑ اور چنے والے میں نے نہیں نکالے یہی شریف اور زرداری خاندان ملکی دولت باہر لے جانےوالوں میں شامل ہیں۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے بانی متحدہ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں انہیں زمانہ طالبعلمی سے جانتا ہوں،انکے خلاف مختلف کیسز درج ہیں جن میں قتل وغارت گری کے کیسز بھی شامل ہیں ، اس لیے ان سے کوئی بات نہیں ہو سکتی۔

یہ بھی پڑھیں:اپوزیشن سڑکوں پر آنےکے بجائے الیکشن کاانتظارکرے،گورنرپنجاب

دوسری جانب ملک میں مافیاز کی جڑیں مضبوط ہونےکااعتراف کرتےہوئے شیخ رشید نے مزید کہا کہ پنجاب میں بہت زبردست کام ہوا مگر ہم اس کی وضاحت نہیں کر سکے لیکن اس کے برعکس بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف نے کم ووٹ حاصل نہیں کیے۔

Related Posts