ایک لاکھ کارکنان کے ساتھ سپریم کورٹ پہنچیں گے، علامہ راشد سومرو

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جے یوآئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو کا کہنا ہے کہ سندھ کے 30 اضلاع سے ایک لاکھ کارکنان اسلام آباد پہنچیں گے۔

 پی ڈی ایم کے صدر اور جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن کی کال پر جے یوآئی صوبہ سندھ کا سپریم کورٹ اسلام آباد جانے والا کارواں ٹول پلازہ کرچی اتور کے دن گیارہ بجے روانہ ہو گیا ہے، قافلے کی قیادت جے یوآئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو سمیت صوبائی رہنما مولانا عبدالکریم عابد، قاری محمد عثمان، مولانا محمد غیاث ، مولانا سمیع الحق سواتی ، حاجی امین الله ودیگر کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے والوں کیخلاف علمائے کرام کا سخت مطالبہ

کراچی ٹول پلازہ پر علامہ راشد محمود سومرو نے  بتایا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے انصاف کے قتل اور تحریک انصاف کے سپورٹر کا کردار ادا کرنے کے خلاف احتجاجی دھرنے کے لیے کراچی کا قافلہ روانہ ہو رہا ہے، عمران خان ساڑھے تین سال اقتدار میں رہا، اس دوران ان کی نااہلی عیاں ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے انصاف کے قتل کے بعد ایسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے کہ اگر عمران خان آج کسی کا قتل بھی کردے تو اسے گرفتار نہیں کیا جاسکتا، کورٹ نے اسے کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کے آرڈرز یے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں ایسی مثال نہیں ملتی کہ ریمانڈ شدہ شخص کو ضمانت ملی ہو۔

 دریں اثنا سندھ کے 30 اضلاح سے ایک لاکھ کارکنان اسلام آباد پہنچ رہےہیں، تمام قافلے رات 8 بجے سکھر موٹروے پر جمع ہوئے، جے یوآئی کارواں براستہ جامشورو ، قاضی احمد ، مورو ، ہالانی ، نوشہروفیروز خیرپور روہڑی انٹرچینج پہنچا۔ جے یوآئی سندھ کا قافلہ رات گئے روہڑی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوچکا ہے۔

Related Posts