روزگار کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran Khan'svote rejected

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور ملک کی برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

وزیر اعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے فروغ کے لئے مجوزہ پالیسی پیش کی گئی جبکہ وزیر اعظم عمران خان کو مجوزہ پالیسی کے خدو حال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور ملک کی برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے جبکہ چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایس ایم ایز کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا تھا جس کا قومی معیشت پر منفی اثر پڑا ، اب وفاقی محکموں اور صوبائی حکومتوں کو ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی پر خصوصی توجہ دینی چاہئے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ایس ایم ایز کے قواعد و ضوابط کو آسان بنانے کے لئے پرعزم ہے ، ہم کریڈٹ فراہم کرنے ، ٹیکس کے نظام اور کاروبار کو آسان بنانے کے لئے بھی پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں:این سی او سی کا کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے حکم دیا کہ کمزور طبقات کے لئے سرکاری اداروں اور محکموں تک رسائی آسان بنائے۔وزیر اعظم کے حکم کے بعد ملک میں شکایات کا سب سے بڑا نظام مکمل طور پر فعال ہوگیا ہے۔

Related Posts