بھارت کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور سیاستدان راگھو چڈھا کی منگنی کی تقریب گزشتہ روز دہلی میں منعقد ہوئی، جس میں معروف شخصیات شریک ہوئیں۔
دونوں مشہورشخصیات کی منگی کی تقریب میں پریانکا چوپڑا، قریبی دوستوں اور خاندان کے چند افراد شریک ہوئے۔ پرینیتی اور راگھو نے منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جو اب وائرل ہو رہی ہیں۔
منگنی کی پروقار تقریب میں جوڑے نے ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہنائیں جس کے کافی چرچے ہو رہے ہیں، صارفین کی جانب سے پرینیتی کی بڑے ہیرے والی انگوٹھی کو کافی سراہا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کہا گیا ہے کہ راگھو چڈھا کی منگنی کی انگوٹھی کی قیمت ایک لاکھ پانچ ہزار بھارتی روپے تھی۔جبکہ ایک رپورٹ میں قیمت اس سے زیادہ بتائی گئی۔
مزید پڑھیں:پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی منگنی،خوبصورت تصاویر منظر عام پر آگئیں
دوسری جانب پرینیتی چوپڑا کی منگنی کی انگوٹھی کی قیمت راگھو چڈھا کی انگوٹھی سے بہت زیادہ ہے، رپورٹ کے مطابق ان کی انگوٹھی تقریباً 80 سے 90 لاکھ بھارتی روپے بتائی جارہی ہے۔