لاہور:قومی احتساب بیورو (نیب ) لاہور نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں۔
نجی ٹی وی نے نیب ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ تحقیقات کے لیے آٹھ مشترکہ رکنی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔
نیب کے مطابق میاں جاوید لطیف نے اپنے اہل خانہ کے نام اربوں روپے کی جائیداد بنائی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی رہنما کے خلاف موصول شکایت پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔
مزید پڑھیں:عمران خان کی حکومت ناکام، تحریک انصاف کے تمام وزرا نااہل قرار