ہیوی ٹریفک کیلئے کراچی میں لیاری ایکسپریس وے کے ساتھ نئی سڑک بنانے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

New road to be built in Karachi alongside Lyari Expressway for heavy traffic
FILE PHOTO

کراچی میں ٹرکوں اور ٹریلرز کی آمدورفت کے لیے لیاری ایکسپریس وے کے ساتھ ایک نئی سڑک تعمیر کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ منصوبہ ہفتے کے روز سامنے آیا۔اس نئی سڑک کی تعمیر سے ہیوی ٹریفک کو 25 کلومیٹر طویل راہداری سے 24 گھنٹے گزرنے کی سہولت حاصل ہوگی جس سے کراچی میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے ایگزم بینک نے اس منصوبے کے لیے مالی معاونت فراہم کی ہے جس کے تحت لیاری ایکسپریس وے کے متوازی ایک اور سڑک تعمیر کی جائے گی۔فزبلیٹی رپورٹ کی تیاری میں تقریباً 8 ماہ لگیں گے جس کے بعد تعمیراتی کام کا آغاز ہوگا۔

واضح رہے کہ کراچی میں سڑکوں پر ہیوی ٹریفک کی وجہ سے روزانہ جان لیوا حادثات پیش آتے ہیں۔ حالیہ ہفتوں میں کئی موٹرسائیکل سوار بھاری گاڑیوں کی زد میں آ کر جاں بحق ہو چکے ہیں۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے دن کے وقت شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہر میں ہیوی ٹریفک کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرے۔

Related Posts