گجرات میں بیٹے نے ناشتہ دیر سے دینے پر روزہ دار ماں کو قتل کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Women among five killed over domestic dispute
FILE PHOTO

پنجاب کے ضلع گجرات کے نواحی علاقے مراریاں گاؤں میں ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک نوجوان نے ناشتہ دیر سے ملنے پر اپنی روزے دار ماں کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق عثمان نواز نامی شخص نے اپنی والدہ رضیہ بی بی سے ناشتہ بنانے کا مطالبہ کیا تاہم والدہ نے روزے کی وجہ سے آرام کرنے کی درخواست کی اور بیٹے سے کچھ دیر انتظار کرنے کو کہا۔ یہ بات عثمان کو برداشت نہ ہوئی اور وہ طیش میں آگیا۔

غصے میں آکر بیٹے نے اپنی ماں کے سر پر آہنی سلاخ سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے مقتولہ کے دوسرے بیٹے، فرمان علی، کی مدعیت میں ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302 کے تحت درج کرلیا۔

Related Posts