پنجاب حکومت کا آغوش پروگرام، آپ کو 23 ہزار روپے کیسے ملیں گے؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Aaghosh Program: How mothers of young children and pregnant women will receive Rs23,000
FILE PHOTO
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں منفرد اور اپنی نوعیت کے پہلے ’’آغوش‘‘ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت دو سال سے کم عمر بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو 23ہزار روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔
قومی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آغوش پروگرام کے پہلے مرحلے میں نوزائیدہ بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو 13 اضلاع میں مالی امداد دی جائے گی جن میں ڈیرہ غازی خان، تونسہ، راجن پور، لیہ، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، بہاولپور، رحیم یار خان، بہاولنگر، بھکر، میانوالی، خوشاب اور لودھراں شامل ہیں۔
پروگرام کی تفصیلات:
حاملہ خواتین کو پہلی بار ہیلتھ سینٹر یا مریم ہیلتھ کلینک میں رجسٹریشن پر 2000 روپے دیے جائیں گے بعد ازاں مسلسل طبی معائنے کے لیے مالی معاونت فراہم کی جائے گی، جس کے تحت ہر وزٹ پر 1500 روپے دیے جائیں گے اور مجموعی طور پر 6000 روپے تک فراہم کیے جائیں گے۔
زچگی کے بعد اسپتال میں بچے کی پیدائش پر 4000 روپے کا خصوصی تحفہ دیا جائے گا۔ پیدائش کے 15 دن کے اندر پہلے طبی معائنے کے لیے 2000 روپے دیے جائیں گے جبکہ برتھ سرٹیفکیٹ کی رجسٹریشن پر مزید 5000 روپے فراہم کیے جائیں گے۔
بچے کو حفاظتی ٹیکے لگوانے پر بھی امداد دی جائے گی جس کے تحت ہر ویکسین پر 2000 روپے دیے جائیں گے اور مجموعی طور پر 4000 روپے تک فراہم کیے جائیں گے۔
رہنمائی کیلئے خصوصی ہیلپ لائن:
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر خواتین کی راہنمائی اور معلومات کے لیے ایک خصوصی ٹول فری نمبر بھی قائم کیا گیا ہے۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ پسماندہ اور دور دراز علاقوں کے عوام کو حکومتی وسائل پر مکمل حق حاصل ہے اور حکومت اپنی ذمہ داری کو بخوبی نبھائے گی۔

Related Posts