مہوش حیات کی یو یو ہنی سنگھ کو خاص انداز سے سالگرہ کی مبارکباد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mehwish Hayat's special birthday greetings to Yo Yo Honey Singh
JANG NEWS

پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے مشہور بھارتی گلوکار یو یو ہنی سنگھ کو سالگرہ کی خصوصی مبارکباد دی اور انہیں ‘ریئل او جی’ (اصل گینگسٹر) قرار دیا۔

مہوش حیات نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے اور ہنی سنگھ کے پہلے مشترکہ میوزک ویڈیو جٹ محکمہ کے کچھ بی ٹی ایس ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں جن میں گلوکار کو شاندار ڈانس مووز کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

انسٹاگرام اسٹوری میں پوسٹ کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں مہوش حیات کو ایک پُرتعیش گھر میں ہنی سنگھ کے ساتھ بے خوف انداز میں پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے کندھے سے گرا ہوا سیاہ لباس پہن رکھا تھا جبکہ ہنی سنگھ ایک بھاری فر کوٹ کے ساتھ پِن سٹرائپ سوٹ زیب تن کیے ہوئے تھے۔

 

ویڈیو کے دوران دونوں فنکاروں کو سیڑھیاں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے اترتے دیکھا جا سکتا ہے، تاہم ہنی سنگھ کے خوشگوار ڈانس مووز نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

مہوش حیات نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں تصویر پر لکھاکہ “حقیقی او جی کو سالگرہ مبارک ہوجبکہ ویڈیو کیپشن میں انہوں نے لکھا:”شاٹ ختم ہوگیا لیکن یو یو ہنی سنگھ کے ڈانس مووز چلتے رہے۔ یہ آدمی ایک زبردست وائب ہے۔ اس کی توانائی ناقابلِ شکست اور اس کے ساتھ وقت گزارنا بے حد مزے دار ہوتا ہے۔”

یہ مناظر ان کے میوزک ویڈیو جٹ محکمہ سے لیے گئے ہیں، جس میں ہنی سنگھ نے ایک گینگسٹر کا کردار ادا کیا جبکہ مہوش حیات ان کی گرل فرینڈ یا بیوی کے روپ میں نظر آئیں۔

Related Posts