کراچی ٹیسٹ، سیکورٹی کے سخت اقدامات کے باعث تماشائیوں کو مشکلات

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی ٹیسٹ، سیکورٹی کے سخت اقدامات کے باعث تماشائیوں کو مشکلات
کراچی ٹیسٹ، سیکورٹی کے سخت اقدامات کے باعث تماشائیوں کو مشکلات

کراچی:شہر قائد کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ میچ میں سخت سیکیورٹی کی وجہ سے تماشائیوں کو دوسرے روز بھی مشکلات کا سامنا رہا۔

گراؤنڈ کے مرکزی راستے سے آنے والوں کو 4مقامات پر تلاشی کے مراحل سے گزرنا پڑا۔سیکیورٹی اداروں نے اسٹیڈیم کا انتظام سنبھال رکھا تھا، قانون نافذ کرنے والے ادارے کے کمانڈوز کا خصوصی دستہ بھی موجود تھا۔

پاکستان ٹیم جھنڈے کے ساتھ میدان میں آئی تو پر جوش نعرے لگائے گئے، کھلاڑیوں نے بھی جواب دیا، تماشائیوں سے خالی نسیم الغنی انکلوژر میں پاکستان اور اقبال قاسم انکلوژر میں آسٹریلوی جھنڈے نصب تھے۔

نیشنل اسٹیڈیم کے گراؤنڈ فلور پر کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم کرکے خفیہ کیمروں سے اسٹیڈیم اور اطراف کی نگرانی ہوتی رہی۔ نیشنل اسٹیڈیم میں موجود محدود تعداد میں تماشائیوں نے تالیاں بجاکرکھلاڑیوں کا خیرمقدم کیا۔

اسٹیڈیم کے باہر چاچا اور ماما کرکٹ قومی پرچم تھامے نعرے بازی کرتے رہے، میچ کے دوران بھی نیشنل اسٹیڈیم میں تزئین و آرائش کا کام جاری رہا۔

متعدد تماشائی اپنے ساتھ مختلف جملوں پر مبنی پوسٹرز لائے تھے، ایک پر لکھا تھا کہ شاہین آفریدی کو دیکھ کر کانپیں ٹانگ جاتی ہیں، ابتدا میں تماشائیوں کے مقابلے میں سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد زیادہ تھی۔

مزید پڑھیں: عثمان خواجہ کی سنچری،کراچی ٹیسٹ کا پہلا دن آسٹریلیا کے نام،کینگروز نے 3 وکٹوں پر 251رنز بنا لئے

محتاط اندازے کے مطابق 5 ہزار کے لگ بھگ تماشائی اسٹیڈیم آئے، دوسرے سیشن کے بعد تعداد بڑھ گئی، پاکستان کے ثقافتی رنگوں سے مزیئن گاڑی میں اسٹیڈیم پہنچنے والے غیرملکی توجہ کا مرکز رہے۔

Related Posts