آئی سی سی ورلڈکپ میں نیدرلینڈز کے خلاف شاندار بیٹنگ کرنے والے پاکستانی بیٹر سعود شکیل کے بارے میں سابق بھارتی فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
آج پاکستان اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں آئی سی سی مینز ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں حیدرآباد دکن کے کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔
پاکستان کے اوپننگ بلے باز نیدرلینڈز کے خلاف خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے، اوپنر فخر زمان 12، کپتان بابر اعظم 5 اور امام الحق 15 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
Yesterday Rachin took the advantage of practise match form, today Saud Shakeel doing the same. Good left hand option for Pakistan in the middle order. #PAKvNED
— Irfan Pathan (@IrfanPathan) October 6, 2023
قومی ٹیم کا ٹاپ آرڈر ناکام ہونے کے بعد محمد رضوان اور نوجوان سعود شکیل نے ٹیم کو سنبھالااور اسکور 100 سے اوپر تک پہنچایا۔
سعود شکیل نے ٹیم کو سنبھالا دیا اور 32 گیندوں پر شاندار ففٹی اسکور کی۔یہ پاکستان کی جانب سے ورلڈکپ میں دوسری تیز ترین نصف سنچری ہے۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ کے پہلے ورام اپ میچ میں سعود شکیل نے نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار نصف سنچری اسکور کی تھی۔