اتحادیوں سے ڈیل ہوگئی،حکومت کا پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس 16 نومبر کوبلانے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt decides to convene joint session on Nov 16

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے اتحادیوں کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کے بعد 16 نومبر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مشترکہ اجلاس کے دوران اتحادی حکومت کی حمایت کریں گے اس سے قبل مسلم لیگ (ق) اور ایم کیو ایم پی نے مشترکہ اجلاس میں حمایت سے انکار کردیا تھا۔

واضح رہے کہ 11 نومبر کو انتخابی اصلاحات سمیت دیگر معاملات پر اتفاق رائے کے لیے بلایا گیا پارلیمنٹ کا کل ہونے والا مشترکہ اجلاس موخر کر دیا گیا تھا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس حوالے سے کہنا تھاکہ انتخابی اصلاحات ملک کے مستقبل کا معاملہ ہے، ہم نیک نیتی سے کوشش کر رہے ہیں کہ ان معاملات پر اتفاق رائے پیدا ہو۔

مزید پڑھیں:الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اعتراضات

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں اسپیکر اسد قیصر کو اپوزیشن سے ایک بار پھر رابطہ کرنے کا کہا گیا ہے تا کہ ایک متفقہ انتخابی اصلاحات کا بل لایا جا سکے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کو اس مقصد کیلئے موخر کیا جا رہا ہے۔ ہمیں امید ہے اپوزیشن ان اہم اصلاحات پر سنجیدگی سے غور کرے گی اور ہم پاکستان کے مستقبل کیلئے ایک مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دے سکیں گے تاہم ایسا نہ ہونے کی صورت میں ہم اصلاحات سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

Related Posts