حکومت اکیلی کورونا وائرس کے چیلنج کا مقابلہ نہیں کرسکتی، شاہ محمود قریشی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt alone cannot face the huge challenge of coronavirus: Foreign Minister
وزیراعظم کی کوششوں سے خطے میں جنگ کے خطرات چھٹتے نظر آرہےہیں،وزیرخارجہ

ملتان :وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت اکیلی کورونا وائرس کے چیلنج کا مقابلہ نہیں کرسکتی ، قوم کو متحد ہوکر اس بحران سے نمٹنا چاہئے ۔

ملتان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کورونا وائر س سے متاثر ہوئی ہے ، حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے پاکستان انشاء اللہ وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائے گا۔

انہوں نے اس نازک وقت میں حکومت کے ساتھ عوامی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ 25 لاکھ گھرانوں کو راشن کیسے فراہم کیا جائے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس کے 65 نئے کیسز رپورٹ، تعداد 2040 ہو گئی

وزیر خارجہ نے ترجیحی بنیادوں پر پاکستان کی مدد کرنے پر چین سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانچ چینی جہاز پاکستان پہنچ چکے ہیں اور مزید اہم طبی سامان اور دیگر سامان راستے میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی قیادت نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Related Posts