کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی گراوٹ کے باعث مقامی مارکیٹ میں پیر کو سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار رہا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1400 روپے اضافے سے 226900 روپے پر بند ہوئی جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 1200 روپے کمی سے 194530 روپے پر بند ہوئی۔
بین الاقوامی منڈی میں سونے کی قیمت 5 ڈالر کمی کے بعد 2022 ڈالر فی اونس پر آ گئی۔
مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 412.49پوائنٹس کی کمی
دریں اثنا، چاندی کی قیمت 30 روپے فی تولہ اور 25.72 روپے فی 10 گرام اضافے کے بعد بالترتیب 2,900 روپے اور 2,486.28 روپے تک پہنچ گئی۔