نوازشریف کو سزاء سنانے والے سابق جج ارشد ملک کورونا سے انتقال کرگئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Arshad Malik
Arshad Malik

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف کو سزاء دینے کے فیصلے کے بعد ویڈیو سامنے آنے پر عہدے سے برطرف ہونیوالے سابق جج ارشد ملک کورونا سے انتقال کرگئے۔

احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کورونا وائرس کی وجہ سے علیل تھے اور آج راولپنڈی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے، اس سے قبل پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار سیٹھ بھی کورونا کی وجہ سے انتقال کرگئے تھے۔

لاہور ہائیکورٹ نے ارشد ملک کو ویڈیو کی تحقیقات کے نتیجے میں برخاست کردیا تھا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے برخاستگی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا تھاکہ ویڈیو اسکینڈل انکوائری میں ارشد ملک کو قصوروار پایا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا تھاکہ ارشد ملک کو صفائی کا پورا موقع دیا گیا تھا اور انکوائری کے دوران بھی ان کے مؤقف کی سماعت ہوئی لیکن معزول جج اپنی بے گناہی ثابت کرنے میں ناکام رہے تھے۔

Related Posts