اسلام آباد: میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گندم کی قلت کی وجہ سے پنجاب میں آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھا گیا۔
ذرائع کے مطابق فلور ملز نے 20 کلو گرام کی فی بوری آٹے کے نرخوں میں 100 روپے کا اضافہ کر دیا اور بوری کی نئی قیمت 2700 روپے تک پہنچ گئی۔
فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب (ایف ایم اے پی) کے چیئرمین نے کہا کہ وزیراعلیٰ محسن نقوی کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے کیونکہ پنجاب میں آٹے کا بحران ہے۔
فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین نے کہا کہ لاہور کی 70 فیصد ملیں گندم کی عدم دستیابی کی وجہ سے بند ہو چکی ہیں جو قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ ہے۔
افتخار مٹو نے کہا کہ جب فلور ملوں کو سرکاری نرخوں پر گندم ملے گی تو آٹے کی قیمت نہیں بڑھے گی۔
مزید پڑھیں:ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ
انہوں نے کہا کہ فلور ملوں کو سرکاری قیمت پر گندم دستیاب نہیں ہے اور وہ اوپن مارکیٹ سے مہنگی گندم خریدنے پر مجبور ہیں۔