پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان فضا علی ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں، انہوں نے مداحوں سے صحتیابی کیلئے دُعا کی اپیل کی ہے۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنی ایک پوسٹ میں اداکارہ فضا علی نے مداحوں سے صحتیابی کیلئے دُعا کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی طبیعت ناساز ہے۔
انسٹاگرام پیغام میں شیئر کی گئی تصاویر میں ہسپتال میں زیرِ علاج فضا علی کے بازو پر ڈرپ لگی ہوئی دیکھی جاسکتی ہے جنہیں گزشتہ ہفتے شوٹنگ کے دوران حادثہ پیش آیا۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل معروف اداکارہ فضا علی گانے کی شوٹنگ کے دوران ٹیلے سے گر کر زخمی ہو گئیں جس سے ان کے پاؤں میں فریکچر آگیا۔ 9 روز قبل سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
گلوکار ملکو اور اداکارہ و گلوکارہ فضا علی گانے کی ویڈیو عکس بند کرنے میں مصروف تھے، اسی دوران فضا علی کا ٹیلے سے پاؤں پھسلا اور وہ گر کر زخمی ہوگئیں۔
اداکارہ و گلوکارہ فضا علی کو وائرل ویڈیو میں واقعے کے بعد زخمی ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ قصور کے نواحی علاقے میں جاری شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کے بعد اداکارہ نے سردرد کی شکایت بھی کی۔
مزید پڑھیں: فضا علی گانے کی شوٹنگ کے دوران گر کر زخمی، ویڈیو وائرل