فلمسٹار شمعون عباسی “ابھی نندن کم آن” میں بھارتی پائلٹ کا کردار ادا کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فلمسٹار شمعون عباسی "ابھی نندن کم آن" میں بھارتی پائلٹ کا کردار ادا کریں گے
فلمسٹار شمعون عباسی "ابھی نندن کم آن" میں بھارتی پائلٹ کا کردار ادا کریں گے

فلمسٹار شمعون عباسی کامیڈی فلم “ابھی نندن کم آن” میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا کردار ادا کریں گے۔ فلم کی کہانی تحریر کر لی گئی ہے۔

“ابھی نندن کم آن” کی کہانی خلیل الرحمٰن قمر نے تحریر کی ہے جو مشہور و معروف مصنف اور ہدایت کار ہیں۔پاکستان میں گرفتار کیے جانے والے بھارتی پائلٹ پر فلم کی شوٹنگ ستمبر میں شروع کی جائے گی۔

اداکار شمعون عباسی نے کامیڈی فلم میں ابھی نندن کا کردار ادا کرنے کی تصدیق کردی ہے۔ فلم کے لیے فنکاروں کا انتخاب شروع کردیا گیا ہے ۔ 27 فروری 2020ء کوفلم ریلیز کی جائے گی جس کے بعد   شائقین یہ فلم  پاکستان کے تمام سینما گھروں میں دیکھ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے لائن آف کنٹرول کا دورہ کریں گے

آنے والی فلم “درج” کی تشہیری سرگرمیوں میں مصروف شمعون عباسی اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں جبکہ ہدایتکار کی حیثیت سے خلیل الرحمن قمر دوسری فلم کر رہے ہیں۔ 

اس سے قبل  شہزاد رائے نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر لبیک کہتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر جا کر کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کا عزم ظاہر کیا ۔

معروف گلوکار، سماجی کارکن اور اقوام متحدہ کے خیر سگالی سفیر شہزاد رائے نے کہا  کہ پاکستانی عوام کو چاہئے کہ وزیر اعظم عمران خان کی پکار پر لبیک کہتے ہوئے جمعے کے روز 12 بجے گھروں سے نکلیں اور کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔

مزید پڑھیں: معروف گلوکار شہزاد رائے کا کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کا عزم، لائن آف کنٹرول پر جائیں گے

Related Posts