پاکستان میں 1 ہزار سے زائد افراد نے کورونا کو شکست دے دی، 3 لاکھ 2 ہزار 375صحتیاب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں 1 ہزار سے زائد افراد نے کورونا کو شکست دے دی، 3 لاکھ 2 ہزار 375صحتیاب
پاکستان میں 1 ہزار سے زائد افراد نے کورونا کو شکست دے دی، 3 لاکھ 2 ہزار 375صحتیاب

 اسلام آباد:پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھٹوں کے دوران 1 ہزار سے زائد افراد نے کورونا وائرس کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 2 ہزار 375 ہو گئی ہے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان بھر میں 3 لاکھ 16 ہزار 934 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 583 مزید شہریوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا۔

ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 15 رہ گئی ہے، وائرس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 افراد جاں بحق ہوئے، کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 544 ہو گئی ہے ۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں  کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد 37 لاکھ 61 ہزار 389 ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 168 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کیے گئے۔

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 1 لاکھ 39 ہزار195 ہے، پنجاب میں 1 لاکھ 272، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 175، اسلام آباد میں 17 ہزار سے زائد، بلوچستان میں 15 ہزار 460، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 886 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 937 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ 

وائرس نے سندھ میں 2 ہزار 535، پنجاب میں 2 ہزار 247، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 263، اسلام آباد میں 187، بلوچستان میں 146، گلگت بلتستان میں 89 جبکہ آزاد جموں کشمیر میں 77 افراد کی جان لے لی۔ ملک بھر میں 497 افراد کی حالت کورونا وائرس کے باعث تشویشناک ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: دُنیا کے 78 کروڑ افراد کورونا کا شکار ہوسکتے ہیں۔عالمی ادارۂ صحت

Related Posts