سول لائن پولیس کی کارروائی ،2 منشیات فروش خواتین گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Civil Line Police operation, 2 women drug dealers arrested

کراچی :سول لائن پولیس نے خفیہ اطلاعات پرکارروائی کرتے ہوئے 2 خواتین کو ہیروئن فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکر کے ہیروئن بر آمد کر لی۔دونوں خواتین کے خلاف منشیات ایکٹ کی شق 9/6کے تحت مقدمہ نمبر 121/2020درج کر لیا گیا ۔

ایس ایچ او ، سول لائن پولیس صلاح الدین قاضی کو خفیہ ذرائع سے اطلا3ع ملی تھی کہ منشیات فروشوں کے گینگ سے تعلق رکھنے والی خواتین ہیروئن فروخت کر رہی ہیں جس پر ایس ایچ او سول لائن نے پولیس پارٹی تشکیل دے کر فوری موبائل روانہ کر دی۔

پولیس افسران و اہلکاروں نے2 خواتین ملزمان فاطمہ زوجہ لیاقت اور دوسری ملزمہ حافظہ زوجہ نور محمد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 300 گرام ہیروئن برآمد کر لی ۔

پولیس مذید تفتیش کر رہی ہے اور آئندہ چند روز میں ہیروئن جیسے گھناونے کاروبار سے منسلک اس گینگ کے دیگر ارکان اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں کالے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

واضح رہے کہ شہرمیں منشیات فروشی مین دن بدن اضافہ ہورہا ہے،اور نوجوان نسل کو تباہ کیا جا رہا ہے خصوصاََ کالج اور یونیورسٹیز میں منشیات کی لعنت نے پاکستان کے مستقبل کو ایک بار پھر داؤ پر لگا دیا ہے، ایسے میں پولیس کی کاروائی میں ملنے والی کامیابی کو سراہا جا رہا ہے۔

Related Posts