بچے نے اپنی چھوٹی بہن کو کتوں کے جان لیوا سے بچا کر بہادری کی مثال قائم کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بچے نے اپنی چھوٹی بہن کو کتوں کے جان لیوا سے بچا کر بہادری کی مثال قائم کردی
بچے نے اپنی چھوٹی بہن کو کتوں کے جان لیوا سے بچا کر بہادری کی مثال قائم کردی

بریجر واکر نامی 6 سالہ لڑکے نے جدید دنیا میں بہادری، قربانی کی مثال قائم کردی، اپنی 3 سالہ بہن کو بچانے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈال کر، ننھا ہیرو پوری دنیا میں ہر ایک کے لیے ایک تحریک بن گیا ہے۔

حال ہی میں، بریجر واکر کی یہ مشہور کہانی فیس بک پر شائع ہوئی،. FI THIT نام کے صفحے پر جس نے اپنی بہن کے ہمراہ اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں۔

یہ خوفناک واقعہ 2020 میں پیش آیا۔ اس وقت بریجر واکر ایک بچہ تھا، جو اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ کھیلا کرتا تھا۔ ایک دن جرمن شیفرڈ کتے نے اس کی بہن پر حملہ کردیا، ڈرنے اور پیچھے بھاگنے کے بجائے، بریجر واکر اپنی بہن کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گیا، اس کی بے لوث کوششوں کے باعث خطرناک حملہ بے اثر ہوگیا، مگر اس دوران بچی اور بچہ دونوں شدید زخمی ہوگئے۔

کتے نے بچے کو اتنا شدید ترین کاٹا کے بچے کو 90ٹانکے لگے۔

جب اس حوالے سے بچے سے پوچھا گیا کہ تمہیں کتوں سے ڈرنہیں لگا؟ تو بچے کا کہنا تھا کہ ”میں بڑا ہوں اس لئے اصولی طور پر پہلے موت مجھے آنی چاہئے تھی، میرے ہوتے ہوئے میری بہن کو نہیں“۔

بریجر واکر کی خالہ نے انسٹاگرام پر اپنے بھتیجے کی بہادری کی ناقابل یقین کہانی شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ میرا بھتیجا ایک ہیرو ہے، جس نے اپنی چھوٹی بہن کو حملہ آور کتے سے بچایا۔

مزید پڑھیں:ایک ارب سے زائد کی برازیلین گائے میں ایسی کیا خاص بات ہے؟

واضح رہے کہ ورلڈ باکسنگ کونسل نے بہادر بچے بریجر واکر کو ایک دن کے لیے ورلڈ ہیوی ویٹ چمپئن تسلیم کیا ہے۔ صرف زبانی کلامی نہیں، بلکہ ڈبلیو بی سی کے ریکارڈ میں نہ صرف درج کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ ٹائیٹل بیلٹ بھی ان کو ایک دن کے لیے دیا گیا۔ اور درج کیا گیا کہ اس دن دنیا کا سب سے بہترین فائٹر بریجر واکر تھا۔

Related Posts