کراچی: ولیکا چورنگی پر قائم کے الیکٹرک کے سب اسٹیشن میں دھماکا ہوا ہے جس سے اطراف کی دیواریں گر گئیں اور دفتر میں آگ لگ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج دن کے وقت ولیکا چورنگی پر قائم کے الیکٹرک کے سب اسٹیشن میں ہونے والے دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ فائر بریگیڈ کی گاڑی، پولیس اور ریسکیو حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔ دھماکا کس وجہ سے ہوا، اس پر تحقیقات جاری ہیں۔ کے الیکٹرک کے سب اسٹیشن میں دھماکے کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل جنوبی وزیرستان میں دیسی ساختہ بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے جوان نے جامِ شہادت نوش کر لیا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے بیان کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزا میں دیسی ساختہ بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جبکہ اس دوران کلیرنس آپریشن جاری تھا۔
مزید پڑھیں: دیسی ساختہ بارودی سرنگ کا دھماکہ، پاک فوج کا جوان شہید