کراچی میں گرما گرم اور لذیز گاجر کا حلوہ کھانے کیلئے بہترین پوائنٹس

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان بھر میں موسمِ سرما کے دوران جب بات ہو کسی میٹھی اور لذیذ ڈش کی تو اس کیلئے گاجر کے حلوے سے بہتر نظر کسی اور ڈش پر نہیں ٹھہرتی،سردیوں میں عام طور پر سب سے زیادہ گاجر کا حلوہ ہی کھایا جاتا ہے۔ 

آج ہم آپ کو کچھ ایسے پوائنٹس بتائیں گے جہاں سے آپ گرما گرم اور لذیذ گاجر کا حلوہ حاصل کرسکتے ہیں اور ان پوائنٹس پر گاجر کے حلوے کا کیا معیار ہے، یہ بھی بتائیں گے۔ 

حاجی اصغر ربڑی

شہرِ قائد میں قائم حاجی اصغر ربڑی والوں کا کہنا ہے کہ گاجر کا حلوہ کوئی عام سی سویٹ ڈش نہیں بلکہ ایک جنون کا نام ہے۔ لوگ سردیوں کے سیزن میں گاجر کے حلوے کے منتظر ہوتے ہیں۔ ہم بھی گاجر کا حلوہ بنانے اور فروخت کرنے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

گاجر کے حلوے کو سردی کی سوغات قرار دیتے ہوئے حاجی اصغر ربڑی والوں کا کہنا ہےکہ ہم اس حلوے میں جو دیسی گھی اور کھویا استعمال کرتے ہیں وہ ہمارا بنا ہوا ہے، ہم گاجر کے حلوے کیلئے کوئی چیز باہر سے لا کر استعمال نہیں کرتے۔ چاہے ہم جتنا بھی گاجر کا حلوہ بنا لیں، سردی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ساتھ اس کی ڈیمانڈ بڑھتی رہتی ہے اور یہ جلد از جلد ختم ہونے لگتا ہے۔

اصغر ربڑی والوں کا کہنا ہے کہ اگر سخت سردی صرف 2 گھنٹوں کیلئے بھی پڑے تو گاجر کا حلوہ بھی اتنی ہی دیر میں ختم ہوجائے گا۔ حاجی اصغر ربڑی پر گاجر کے حلوے کا فی کلو ریٹ 780 روپے ہے۔ 

قصرِ شیریں 

شہرِ قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں قائم قصرِ شیریں بھی گاجر کے حلوے کیلئے ایک اہم مقام ہے جو بورڈ آفس کے قریب ہے۔ قصرِ شیریں والوں کا کہنا ہے کہ ہمارے حلوے میں جو بھی چیزیں ڈالی جاتی ہیں مثلاً گاجر، کھویا اور گھی وغیرہ، یہ سب ہم خالص استعمال کرتے ہیں۔ کسی قسم کی ملاوٹ نہیں کی جاتی۔

صفائی ستھرائی کے حوالے سے قصرِ شیریں کے اونرز کا کہنا ہے کہ ہم صاف ستھری اشیاء پسند کرتے ہیں اور صفائی ستھرائی کا بھرپور خیال رکھتے ہیں۔ ہمارا گاجر کا حلوہ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔  ہمیں کاروبار کرتے ہوئے 30 سے 35 سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔ آج کل قصرِ شیریں پر 1 کلو گرام گاجر کے حلوے کی قیمت 840 روپے مقرر ہے۔ 

سوہنی سویٹس اینڈ بیکرز

بدر کمرشل میں واقع سوہنی سویٹس اینڈ بیکرز بھی گاجر کے حلوے کیلئے ایک اہم انتخاب ثابت ہوا ہے۔ سوہنی سویٹس اینڈ بیکرز کا کہنا ہے کہ ہم 1986ء سے کراچی میں کاروبار کر رہے ہیں۔ ہمارا گاجر کا حلوہ دیسی گھی اور دودھ سے تیار ہوتا ہے۔

سویٹس اینڈ بیکرز کے مالک کا کہنا ہے کہ ہم 800 روپے فی کلو کے حساب سے گاجر کا حلوہ فروخت کرتے ہیں جبکہ گاجر کا یہ حلوہ سردیوں کیلئے عوام الناس خاص طور پر بنوا کر لے کر جاتے ہیں۔ خود بھی کھاتے ہیں اور دوست احباب کو تحفے کے طور پر بھی ارسال کرتے ہیں۔ 

Related Posts