اسلام آباد: وزیر اعظم ہاؤس میں حکمراں سیاسی جماعت مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور وفاقی وزراء کے اجلاس میں کی گئی گفتگو کی آڈیو لیک کردی گئی ہے۔ وزیر اعظم کی پاور پلانٹ امپورٹ کرنے سے متعلق گفتگو کے بعد یہ دوسری اہم آڈیو ہے۔
تفصیلات کے مطابق نئی آڈیو لیک میں وزیر اعظم شہباز شریف کے علاوہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، وزیر دفاع خواجہ آصف اور سابق اسپیکر سردار ایاز صادق سمیت دیگر ن لیگی رہنماؤں کی آوازوں کو سنا جاسکتا ہے۔
وزیر اعظم کی لیک کال انتہائی تشویشناک ہے۔فواد چوہدری
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے اعظم تارڑ، رانا ثناء اللہ، ایاز صادق، خواجہ آصف اور وزیر اعظم کی پی ٹی آئی استعفوں پر بات چیت کی لیک آڈیو کو شیئر کردیا جس کے آغاز میں استعفوں سے متعلق نوٹس کی بات سنی جاسکتی ہے۔
Conversation amongst Azam Tarrar, Rana Sanaullah, Ayaz Sadiq, Kh Asif and PM on PTI resignations https://t.co/6t3Ldozr2R
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 25, 2022
وفاقی وزیر داخلہ استعفوں کی منظوری کے متعلق بات چیت کرتے سنائی دیتے ہیں۔ ایک موقعے پر سوال کیا جاتا ہے کہ جس پی ٹی آئی رکن کو آپ نے فارغ کرنا ہے، اگر وہ نہ آئے تو آپ کیا کریں گے؟ پھر کہا جاتا ہے کہ فیصلہ کرنے کا اختیار رانا ثناء اللہ کو دیا گیا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم آفس سے رانا ثناء اللہ، دیگر وفاقی وزرا اور وزیر اعظم شہباز شریف کی گفتگو پر مشتمل آڈیو لیک سے وزیر اعظم آفس کی سکیورٹی پر انتہائی تشویشناک سوالات نے جنم لیا ہے جس پر حکومت کو اقدامات اٹھانے ہوں گے۔