کراچی : گڈاپ میں پولیس کی خفیہ اطلاع پر ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران افغانستان سے تربیت یافتہ القاعدہ برصغیر کراچی کے اہم رکن سعید اللہ عرف چھوٹی دنیاکوگرفتارکرلیا گیا۔
گرفتار دہشت گرد مکمل تربیت یافتہ اور کسی بھی نوعیت کا بم نصب کرنے کا ماہر تھا،پولیس نے دہشت گرد کے قبضے سے4کلو بارودی مواد، 05 ڈیٹونیٹرز، تاریں اور 2پستول تحویل میں لےلئے ہیں۔
گرفتار دہشت گرد سعیداللہ عرف چھوٹی دنیا کراچی بڑی دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا،پولیس نے دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیااورگرفتار دہشت گرد سے اسکے ساتھیوں کے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے۔
گرفتار دہشت گرد کا کرائم ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہےاورگرفتار دہشت گرد سے برآمد ہونیولااسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: سول لائن پولیس کی کارروائی ،2 منشیات فروش خواتین گرفتار