عدالت میں نواز شریف کی حاضری کیلئے برطانوی اخبارات میں اشتہار شائع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نواز شریف کی وطن واپسی اور گرفتاری کیلئے برطانوی اخبارات میں اشتہار شائع
نواز شریف کی وطن واپسی اور گرفتاری کیلئے برطانوی اخبارات میں اشتہار شائع

اسلام آباد: سابق وزیراعظم  کی عدالت میں حاضری کیلئے برطانوی اخبارات میں اشتہارات شائع کردئیے گئے، جن میں نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل ملز اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں حاضری کا حکم دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسزکو عدالتی احکامات کی روشنی میں برطانیہ کے انگریزی اخبارات میں شائع کرایا گیا ہے۔

برطانوی اخبارات میں شائع اشتہارات کے ذریعے نواز شریف کو 24 نومبر کو عدالت میں حاضر ہو کر دونوں ریفرنسز کے تحت مقدمات کا سامنا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ متن کے مطابق نواز شریف کو 6 جولائی 2018ء کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

سابق وزیرِ اعظم کو دی گئی قید، بھاری جرمانے اور انتخابات میں حصہ لینے سے نااہلی کی سزائیں بھی مذکورہ اشتہارات میں بیان کی گئی ہیں۔ کہا گیا ہے کہ ستمبر 2018ء میں نواز شریف کی سزا معطل کرکے انہیں جیل سے رہائی دے دی گئی۔

متن کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں ایک اپیل زیرِ سماعت ہے جس کیلئے نواز شریف کو عدالت میں حاضر ہونا ہے جبکہ سابق وزیرِ اعظم کی حاضری یقینی بنانے کیلئے ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔

  یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کے خلاف نواز شریف کا بیانیہ شرمناک ہے۔ فاروق ستار

Related Posts