لاہور: پنجاب میں پولیس گردی کے بعد پولیس کی کرپشن کاایک شرمناک کیس سامنے آگیا، پولیس کے جوانوں نے رشوت کے عوض چوکی ہی بیچ ڈالی۔
سوشل میڈیا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پولیس چوکی بیچنے کی خبروں کے منظرعام پرآنے کے بعد سخت ایکشن لیا گیا اورآئی جی پنجاب انعام غنی نے کرپشن میں ملوث دونوں افسران کومعطل کردیا۔
اطلاعات کے مطابق ٹاؤن شپ میں سبزی منڈی چوکی پرقبضے میں ملوث پولیس افسران کے خلاف انکوائری مکمل ہوگئی،ایس پی سکیورٹی سردار موارہن نے 5 ماہ بعد پولیس چوکی پرقبضہ کروانے کی تفصیلی انکوائری رپورٹ مکمل کرلی اور آئی جی پنجاب کوارسال کردی۔
مزید پڑھیں:زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی ورثاء کے تشدد سے جاں بحق
انکوائری میں ڈی ایس پی ذوالفقار بٹ اور ایس ایچ او ابرارشاہ کوگناہ گارقراردےدیاگیا ایس پی سیکورٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ دونوں پولیس افسران نے ملی بھگت سے پولیس چوکی پرقبضہ کروایا جس کے بعد آئی جی پنجاب انعام غنی نے کرپشن میں ملوث دونوں افسران کومعطل کردیا ہے۔