کورونا مزید 67 پاکستانیوں کی زندگیاں نگل گیا، 2482 نئے شکار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

corona claims 69 more lives in pakistan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کا زور ٹوٹ گیا، موذی وباء نے مزید 67 زندگیاں چھین کر 2482 نئے شکار کرلئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے کیسز میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے، ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 51ہزار 625 ٹیسٹ کروائے گئے جبکہ 2482 افراد میں وباء کی تصدیق ہوئی اور مثبت کیسز کی شرح 4اعشاریہ آٹھ صفر ریکارڈ کی گئی اور ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 67 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

 

پاکستا ن میں گزشتہ روزکورونا کے 2 ہزار 726نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 75 مزید شہری انتقال کر گئے تھے جبکہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے فیصلے کے تحت کورونا ویکسین لگوانے کیلئے 19 سال سے زائد العمر افراد کی رجسٹریشن بھی شروع کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:شہر قائد، کورونا کے مریضوں میں سیاہ پھپوندی کے کیسز سامنے آنے لگے

دوسری جانب سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے قائم کردہ صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس میں صوبے میں کورونا سے متعلق پابندیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کاکہنا تھا کہ ضلع شرقی 17 ، وسطی 10 ، جنوبی 13 ، غربی 10 اور ملیر 8 فیصد کیسز ہیں، عید کے بعد مئی کے ہفتہ 15 تا 21 تک کیسز 8.63 فیصد تھے اور اموات 1.18 فیصد تھیں، عید کے بعد دوسرے ہفتے میں 22 مئی تا 26 تک 6.8 فیصد اور 0.90 اموات کی شرح تھی، صرف مئی میں 307 مریض انتقال کرگئے ہیں۔

Related Posts