ژالے سرحدی پاؤں مردانہ قرار دینے پر برہم، سوشل میڈیا صارف کو تھپڑ مارنے کی دھمکی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ژالے سرحدی پاؤں مردانہ قرار دینے پر برہم، سوشل میڈیا صارف کو تھپڑ مارنے کی دھمکی
ژالے سرحدی پاؤں مردانہ قرار دینے پر برہم، سوشل میڈیا صارف کو تھپڑ مارنے کی دھمکی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی اداکارہ ژالے سرحدی نے ایک ناخوشگوار تبصرے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پاؤں مردانہ قرار دینے والے سوشل میڈیا صارف کو تھپڑ مارنے کی دھمکی دے دی ہے۔ 

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر سوال و جواب کا سیشن شوبز شخصیات کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔ ژالے سرحدی نے بھی سوال و جواب کے ایک سیشن میں عوام سے براہِ راست گفتگو کی۔

معروف اداکارہ ژالے سرحدی کے سوال و جواب کے سیشن میں ایک مداح نے انہیں پریشان کرنے کیلئے جسمانی خدوخال کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ سوشل میڈیا صارف نے سوال کیا کہ آپ کے پیر کافی بڑے اور مردانہ قسم کے نظر آتے ہیں۔

اس ناشائستہ تبصرے پر ژالے سرحدی نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جی ہاں اور میرے ہاتھ اس سے بھی زیادہ بڑے ہیں۔ میں بے حد زناٹے دار تھپڑ رسید کرسکتی ہوں اور پاگلوں کی طرح مکے بھی مار سکتی ہوں۔ 

اداکارہ ژالے سرحدی نے انسٹا گرام پر مداحوں کے ساتھ آن لائن سوال و جواب کے سیشن کے دوران متعدد سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ سوالوں کا جواب دیتے ہوئے خوشگوار تاثرات بھی دئیے جس پر مداحوں نے مسرت کا اظہار کیا۔ 

ایک اور مداح نے سوال کیا کہ آپ کس طرح کی چائے پینا پسند کرتی ہیں؟ جس پر اداکارہ ژالے سرحدی نے کہا کہ میں پٹھان کے ہوٹل کی چائے پسند کرتی ہوں۔ ایک سوال پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر میں اداکارہ نہ ہوتی تو ماہرِ نفسیات بن سکتی تھی۔ 

سوال کیا گیا کہ اداکار و گلوکار دانیال ظفر کو ایک لفظ میں بیان کریں تو ژالے سرحدی نے انہیں پیارا (کیوٹ) قرار دے دیا۔

اسی طرح ایک مداح نے پوچھا کہ آپ کام کیلئے فلمیں پسند کرتی ہیں یا ڈرامہ سیریل؟ ژالے نے کہا کہ مجھے اداکاری پسند ہے چاہے فلم میں ہو یا ٹی وی پر، دونوں صورتوں میں کام کو ترجیح دوں گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: عثمان خالد بٹ کا چپکے چپکے کے اگلے سیزن سے متعلق انکشاف

Related Posts