مختلف آڈیشنزمیں ناکامی ہوئی پرکبھی حوصلہ نہیں ہارا، یمنٰی زیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مختلف آڈیشنزمیں ناکامی ہوئی پرکبھی حوصلہ نہیں ہارا، یمنٰی زیدی
مختلف آڈیشنزمیں ناکامی ہوئی پرکبھی حوصلہ نہیں ہارا، یمنٰی زیدی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی اداکاری سے سب کو متاثر کرنے والی خوبرواداکارہ یمنٰی زیدی نے کہا کہ مختلف آڈیشنز میں ناکام ہوئی پرکبھی ہمت نہیں ہاری۔

ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی بہترین اداکاری سے مداحوں کے دلوں میں جگہ کرنے والی یمنٰی زیدی نے پلے کارڈز کے ذریعے اپنی انڈسٹری میں انٹری سے متعلق آگاہ کیا۔

انہوں نے لکھا کہ وہ مداحوں کو کچھ بتانا چاہتی ہیں کہ وہ ہمیشہ بچپن میں ایک ایسی بچی تھیں جس میں اعتماد کی کمی تھی، لیکن میں خواب بھی دیکھا کرتی تھی۔

یمنٰی زیدی نے پلے کارڈزکے ذریعے بتایا کہ میں ہمیشہ ٹی وی پراداکاری کرنے کی خواہشمند تھی جس کے لیے مختلف آڈیشنز دیئے جن میں ناکام ہوئی پرمیں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنی کوشش کو جاری رکھا۔

آج میں انڈسٹری میں اچھا کام کررہی ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ کبھی بھی خواب دیکھنا بند نہیں کریں کیونکہ یہی کامیابی کا سب سے پہلا قدم ہوتا ہے۔

Related Posts