یوم آزادی پر برقعہ پہن کر نامناسب حرکتیں، پولیس نے نوجوان کو دھرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

گرفتار
(فوٹو: آن لائن)

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے یوم آزادی 14اگست 2026 کے روز مبینہ طور پر برقعہ پہن کر نامناسب حرکتیں کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔ نوجوان نے خود کو پردہ دار خاتون ظاہر کرنے کیلئے برقعے کا نامناسب استعمال کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کو سٹی پولیس اسٹیشن کی حدود سے 13اور 14اگست کی درمیانی شب گرفتار کیا گیا۔ نوجوان جشن آزادی کی رات کو برقعہ پہن کر یہ تاثر دینے کی کوشش کررہا تھا کہ وہ ایک باعزت خاتون ہے۔

ڈی آئی خان پولیس کے مطابق نوجوان نے سفید رنگ کا برقعہ اوڑھ کر خاتون کا روپ دھار رکھا تھا اور جشن آزادی کے دوران نامناسب حرکات کرنے پر اسے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم سے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی کالج میں 4نوجوانوں کو برقعہ پہن کر رقص کرنے پر معطل کردیا گیا تھا۔ کالج انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہم ایسے کسی عمل کی حمایت نہیں کرتے جس سے باہمی ہم آہنگی کو نقصان پہنچتا ہو۔

سال 2022 کے دوران بھارتی ریاست کرناٹک کے منگلورو شہر میں سینٹ جوزف انجینئرنگ کالج کے مسلمان طلبہ نے ایک تقریب کے دوران بالی ووڈ فلم دبنگ 2 کے گیت فیوی کول پر رقص کیا جس پر ایکشن لیتے ہوئے کالج انتظامیہ نے چاروں طلبہ کو  ایک ہی روز کالج سے نکال دیا۔

Related Posts