یاسر عرفات کو آئی پی ایل کھیلنے کی پیشکش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر یاسر عرفات نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں آئی پی ایل کھیلنے کی پیشکش ہوئی تھی۔

قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر یاسرعرفات نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے انہیں اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز میں شامل ہونے کے لیے تین سال کے معاہدے کی پیشکش کی تھی۔

خیال رہے کہ اس وقت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا 15 واں ایڈیشن جاری ہے اور ہمیشہ کی طرح پاکستان کے کھلاڑی سیاسی اختلافات کی وجہ سے مقابلے کا حصہ نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ آئی پی ایل کا واحد سیزن جس میں پاکستان کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا وہ افتتاحی سیزن تھا جس میں تقریباً 11 کھلاڑی پانچ مختلف فرنچائزز کا حصہ تھے۔

حال ہی میں یاسر عرفات نے آئی پی ایل کے پہلے ایڈیشن کے بعد کنگ خان کے ساتھ اپنی بات چیت کا انکشاف کیا ہے جس کو وہ مذاق سمجھ بیٹھے تھے۔

یاسر عرفات کا کرکٹ ڈین کے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی پی ایل کے پہلے ایڈیشن کے لیے نام شارٹ لسٹ کیے تھے جس میں بدقسمتی سے میرا نام شامل نہیں تھا جس کی وجہ سے میں وہ سیزن نہیں کھیل سکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کپتان بابر اعظم اور فخر زمان عمرے کیلئے سعودیہ پہنچ گئے

انہوں نے کہا کہ میں 2008 میں کینٹ کے لیے کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہا تھا جہاں کی اسکاؤٹنگ ٹیم خصوصی طور پر ہندوستان سے آئی تھی جس کے ایک میچ کے دوران میری ان سے ملاقات ہوئی تھی۔

یاسر عرفات نے انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان چاہتے تھے کہ میں ان کی طرف سے کھیلوں جبکہ شروع میں، میں نے سوچا کہ یہ ایک مذاق ہے کیونکہ شاہ رخ کسی کو کنٹریکٹ کے حوالے سے بات کرنے کے لیے کیوں بھیجیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان نے مجھے ایک کارڈ بھی دیا تھا جبکہ انہوں نے مجھ سے میرے رابطے کی تفصیلات بھی لی تھیں۔

Related Posts