ورلڈکپ: بھارت نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 327 رنز کا ہدف دیدیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ورلڈکپ: بھارت نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 327 رنز کا ہدف دیدیا
ورلڈکپ: بھارت نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 327 رنز کا ہدف دیدیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارت نے ویرات کوہلی کی شاندار سنچری کی بدولت ورلڈ کپ کے 37 ویں میچ میں جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 327 رنز کا ہدف دے دیا۔

بھارت نے جنوبی افریقا کے خلاف ایڈن گارڈنز کولکتہ میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔

بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 326 رنز بنائے، ویرات کوہلی 101 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

کپتان روہت شرما 40،شبمن گل 23 اور سوریاکمار یادیو نے 22 نے رنز بنائے،اس کے علاوہ شریاس ائیر نے 77 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 2 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔

کوہلی نے ٹنڈولکر کا زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ برابر کر دیا

جنوبی افریقا کی جانب سے مارکو یانسن، کگیسو رباڈا، کیشو مہاراج اور تبریز شمسی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ کے ایل راہول 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ رویندرا جڈیجا 29 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

Related Posts