خواتین کی دلچسپی ومشاغل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دلچسپی ایک اصطلاح ہے جو بیان کرنے یا اظہار کرنے کے لئے استعمال ہوتی ہے کہ کسی کو کیاکتنا پسند ہے یا کچھ حاصل کرنا ہے۔

پوری دنیا کی تمام خواتین کی دلچسپی پر بات کرنا مشکل ہے ، کیوں کہ خواتین ہر چیز میں دلچسپی ظاہر کرتی ہیں کہ آیا یہ چیزیں ان کے لئے بہتر نہیںہے یانہیں۔

ایک اور بات دلچسپی ذہنیت پر منحصر ہے۔ اگر کوئی عورت مثبت ذہنیت رکھتی ہے تو وہ مثبت چیزوں میں دلچسپی لیتی ہے ، اس کے برعکس اگر کوئی عورت منفی سوچ رکھی ہے تو وہ یقیناً منفی اور بیکار چیزوں کی طرف جاتی ہے۔

زیادہ تر خواتین گھریلو کاموں میں دلچسپی لیتی ہیں جیسے کھانا پکانا ، کپڑے دھونا ، صفائی وغیرہ۔ فطری طور پر تمام خواتین کھانا پکانے میں دلچسپی لیتی ہیں ۔ان کی دلچسپی دن بدن بڑھتی ہے جب ان کی فیملی کی طرف سے ان کی تعریف ہوتی ہے۔

اسی طرح اگر کسی عورت کوکنبے کی تعریف نہیں ملتی تو وہ گھریلو کاموں میں دلچسپی کھو دیتی ہے۔ کچھ قدامت پسند خاندانوں میں یہ خیال ہے کہ گھریلو کام بہو کی ذمہ داری ہے۔ ایسی مفروضات تب ہی جھگڑے کا باعث بنی جب ‘بیویاں توقعات کو پورا کرنے میں ناکام ہوجاتی ہیں۔

زیادہ تر خواتین فیشن ، لباس ڈیزائننگ اور میک اپ میں دلچسپی لیتی ہیں،خواتین دو بنیادی وجوہات کی بناء پر میک اپ میں دلچسپی لیتی ہیں۔

ان کا تعلق بے چینی اور عدم تحفظ جیسے منفی جذبات کو چھپانے سے ہے۔ اور یہ وہ خواتین کرتی ہیں جن کو خود پراعتماد نہیں ہوتا۔ وہ ہر وقت میک اپ میں رہتی ہیں۔ اس معاملے میں کچھ خواتین اپنے آپ کو بہتر بنانے کے علاوہ کسی چیز کی پرواہ نہیں کرتی ہیں۔

مزید یہ کہ کچھ خواتین بیرونی کاموں میں بہت زیادہ دلچسپی لیتی ہیں لیکن گھریلو کاموں اور خاندانی معاملات میں دلچسپی نہیں لیتی ہیں۔ بہت سی خواتین اپنے خاندانی مسائل اور اپنے بچوں اور کنبہ کے دوسرے ممبروں کی ضروریات کو نظرانداز کرتی ہیں۔

کچھ خواتین معاشرتی بہبود میں دلچسپی لیتی ہیں۔ اس طرح وہ بہت سارے لوگوں کی مدد کرتے ہیں جو پریشانیوں میں ہیں۔ کچھ خواتین نئے آئیڈیا سیکھنے کے بارے میں دلچسپی رکھتی ہیں ، وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونا چاہتی ہیں ،اس طرح سے وہ اچھی زندگی گزارنا چاہتی ہیں۔

کچھ خواتین ہمیشہ نمازوں میں مصروف رہتی ہیں اوراسلام کے اصولوں کے مطابق زندگی گزارنا پسند کرتی ہیں ،مسلم عورت ہونے کے باوجود کچھ خواتین بیکار سرگرمیوں میں دلچسپی لیتی ہیں جن کی اسلام میں اجازت نہیں ہے۔

کچھ خواتین دوسروں کے خلاف سازشیں بنانے میں بہت دلچسپی لیتی ہیں۔ ایسی خواتین اس حقیقت سے بخوبی واقف نہیں ہوتی ہیں کہ وہ غلط راستے پر گامزن ہیں لہٰذا وہ اس طرح کی سرگرمیاں کرنا پسند کرتی ہیں۔

رشتے میں خواتین تین چیزوں میں دلچسپی لیتی ہیں۔ ہر عورت اپنے شوہر کے ذریعہ عزت اور محبت حاصل کرنا چاہتی ہے۔ وہ اپنے شوہر سے تحفظ کا احساس چاہتی ہیں، تعریف سننا چاہتی ہیں، اس کے علاوہ بہت ساری خواتین اداکاری، رقص، گانا، تیراکی میں دلچسپی لیتی ہیں،ماڈلنگ ، سلائی،ریسلنگ اور بہت ساری چیزیں چیزوں میں دلچسپی لیتی ہیں۔

دنیا میں کہیں بھی خواتین کے حوالے سے حتمی رائے قائم کرنا ناممکن ہے کیونکہ خواتین کی اپنی اپنی پسند ناپسند اور مشاغل و دلچسپیاں ہوتی ہیں۔

ایسے میں ضرورت اس بات کی ہے کہ آپ خواتین کو تسخیر کرنے کے بجائے انہیں سمجھنے کی کوشش کی جائے اوران کے جذبات کا احترام کیا جائے۔

Related Posts