پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 829 نئے کیسز رپورٹ، 43 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 829 نئے کیسز رپورٹ، 43 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 829 نئے کیسز رپورٹ، 43 مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 829 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 مزید شہری جان کی بازی ہار گئے ہیں۔  

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 95 ہزار 185 افراد متاثر  جبکہ 7 ہزار 985 افراد جاں بحق ہوئے۔

 وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک 54 لاکھ 75 ہزار 508 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 369 ٹیسٹ ہوئے۔ ملک بھر میں فعال کیسز 47 ہزار390 ہو گئے۔

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس نے 1 لاکھ 71 ہزار 595 افراد کو متاثر کیا، خیبر پختونخوا میں 46ہزار877 ، پنجاب میں 1 لاکھ 18 ہزار511 جبکہ اسلام آباد میں 29 ہزار 782 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ 

 بلوچستان میں 17ہزار101، آزاد کشمیر میں 6 ہزار682 جبکہ گلگت بلتستان میں 4ہزار 637 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں۔ 

پنجاب میں  2 ہزار979،  سندھ میں 2 ہزار911، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار359، اسلام آباد میں 309، گلگت بلتستان میں 97، بلوچستان میں 166جبکہ آزاد کشمیر میں 164 افراد کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کاایک اور کھلاڑی کورونا کا شکار

Related Posts