ربیع الاول کا چاند 13 اگست کو نظر آئے گا یا نہیں؟ سپارکو کی اہم پیشگوئی

تازہ ترین

تازہ ترین

ربیع الاول 1448 ہجری کے چاند کے حوالے سے پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کی پیشگوئی سامنے آگئی، جس کے مطابق 13 اگست 2026 کی شام ربیع الاول کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں۔

سپارکو کے مطابق ربیع الاول کا نیا چاند 12 اگست 2026 کو رات 10 بج کر 37 منٹ پر پیدا ہونے کا امکان ہے۔ فلکیاتی حسابات کے مطابق 13 اگست کی شام غروب آفتاب کے وقت نئے چاند کی عمر تقریباً 20 گھنٹے 53 منٹ ہوگی۔

سپارکو کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور چاند غروب ہونے کے درمیان تقریباً 32 منٹ کا وقفہ متوقع ہے، تاہم فلکیاتی عوامل کی بنیاد پر 13 اگست کی شام چاند نظر آنے کا امکان نہیں۔

اس حساب سے یکم ربیع الاول 1448 ہجری ہفتہ 15 اگست 2026 کو ہونے کا امکان ہے۔ تاہم ربیع الاول کے چاند کی حتمی رویت اور نئے اسلامی مہینے کے آغاز کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے موصول ہونے والی معتبر شہادتوں اور تصدیق شدہ مشاہدات کی بنیاد پر اسلامی مہینے کے آغاز کا فیصلہ کرنے کی مجاز اتھارٹی ہے۔

Related Posts