سری لنکا ایشیا کپ کی میزبانی کریگا یا نہیں؟ فیصلہ جلد ہوگا

سری لنکا ایشیا کپ کی میزبانی کریگا یا نہیں؟ فیصلہ جلد ہوگا

نئی دہلی:ایشین کرکٹ کونسل  اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں ایشیاکپ کی میزبانی کا فیصلہ انڈین پریمیر لیگ کے فائنل کے بعد ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی  کے سیکریٹری جے شاہ نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سری لنکا میں اس وقت جو معاشی بحران  ہے اُس کے باعث ایشیاکپ کی میزبانی پر سوالیہ نشان اٹھ رہے ہیں تاہم حتمی فیصلہ آئی پی ایل فائنل کے بعد ہی کیا جائے گا۔

ایشین کرکٹ کونسل کے سیکریٹری نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ سے ایشیاکپ کی میزبانی سے حوالے سے بات ہوئی ہے، جس میں لنکن بورڈ کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ محفوظ طریقے سے مینز ایشیاکپ کی میزبانی کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاداب خان کا بلقیس ایدھی کو خراج تحسین، سیلوٹ پیش کردیا

ان کا کہنا تھا کہ 29 مئی کو آئی پی ایل فائنل کے بعد ایشیاکپ کے مستقبل کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ کوروناکے عالمی بحران کے باعث سیاحت مکمل بند ہوگئی تھی جس کے باعث سری لنکا کو شدید معاشی بحران کا سامنا ہے جبکہ حکومت خلاف مظاہرے بھی کیے جارہے ہیں۔

تبصرے: 0

آپ کا ای میل پتہ شائع نہیں کیا جائے گا۔ مطلوبہ فیلڈز * کے ساتھ نشان زد ہیں