تامل اداکار وجے انٹونی کی بیٹی میرا نے خودکشی کیوں کی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

تامل اداکار اور موسیقار وجے انٹونی کی بیٹی میرا نے چنئی میں خودکشی کرلی۔

وجے انٹونی اور اُن کے اہلخانہ اس واقعے کے بعد شدید صدمے میں ہیں، پولیس حکام اس  معاملے کی تفتیش کررہے ہیں۔ آئیے اس حوالے سے مزید تفصیلات جانتے ہیں:

وجے انٹونی کون ہے؟

وجے انٹونی ایک مقبول موسیقار ہیں جو کہ بنیادی طور پر تامل سینما میں کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کئی گانوں کی کمپوزنگ بھی کی ہے اور وہ پروڈیوسر، اداکار، ایڈیٹر، نغمہ نگار، آڈیو انجینئر اور ہدایت کار کے فرائض بھی سرانجام دیتے ہیں۔

اُن کی شادی فاطمہ وجے انٹونی سے ہوئی جو اپنے پروڈکشن ہاؤس کی دیکھ بھال بھی کرتی ہیں۔ وجے اور فاطمہ کی دوبیٹیاں میرا اور لارا ہیں۔

میرا

16 سالہ میرا چنئی کے ایک مشہور اسکول میں زیر تعلیم تھی۔

خودکشی

16 سالہ نوجوان نے 19 ستمبر کو رات 3 بجے چنئی میں اپنی رہائش گاہ پر خودکشی کرلی۔

اطلاعات کے مطابق میرا کورات گئے نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کا معائنہ کرنے کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا۔

خودکشی کی ممکنہ وجوہات

ایسا بتایا جارہا ہے کہ وہ ذہنی دباؤ کا شکار تھی اور اس کا علاج چل رہا تھا۔

پولیس کا کیا کہنا ہے؟

پولیس حکام فی الحال اس معاملے کی تفتیش کررہے ہیں۔

Related Posts