پاکستانی نژاد ویژول آرٹسٹ میشا جاپان والا کون ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی نژاد ویژول آرٹسٹ میشا جاپان والا کون ہیں؟
پاکستانی نژاد ویژول آرٹسٹ میشا جاپان والا کون ہیں؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

حال ہی میں پاکستان اس وقت اچانک عالمی توجہ کا مرکز بنا جب ہالی ووڈ اداکارہ لوپیتا نیونگ میشا جاپان والا کی شادی میں شرکت کے لیے کراچی پہنچیں۔

اس کے بعد سے سوشل میڈیا صارفین یہ جاننے کے لیے بے چین ہیں کہ میشا جاپان والا درحقیقت کون ہیں اور وہ بلاک بسٹر ہالی ووڈ فلم ’بلیک پینتھر‘ کی اداکارہ لوپیتا نیونگ کو کیسے جانتی ہیں۔

میشا جاپان والا کون؟
کراچی سے تعلق رکھنے والی میشا جاپان والا ایک پاکستانی ویژول آرٹسٹ اور ڈیزائنر ہیں۔ وہ لندن میں پیدا ہوئیں لیکن کراچی اور اسلام آباد میں پرورش پائی۔

قابلیت
میشا جاپان والا نے 2018 میں نیویارک پرسنز اسکول آف ڈیزائن سے گریجویشن کیا اورنیو یارک میں پیشہ ورانہ ذمہ داریاں سرانجام دینے کے بعد پروینزا شولر میں شمولیت اختیار کی۔ تاہم بعد میں انہوں نے کورونا کے باعث علیحدگی اختیار کر لی۔ 

میشا جاپان والا کی مصروفیات
عام طور پر میشا جاپان والا پاکستان میں گھریلو تشدد اور غیرت کے نام پر قتل جیسے مسائل اجاگر کرتی ہیں۔انہوں نے ایک بار جی جی حدید کے ساتھ وی میگزین کے ایک خصوصی شمارے کے لیے مجسمہ سازی کے ماسک پر تعاون کیا جس کی جی جی حدید  نے ترمیم کی تھی۔

میشا جاپان والا کا ایک اور کام بریسٹ پلیٹس اور دیگر پہننے کے قابل باڈی کاسٹنگ کا مجموعہ تھا۔ جون 2021 میں انہوں نے امریکی ریپر کارڈی بی کی میوزک ویڈیو کے لیے بریسٹ پلیٹس ڈیزائن کیں۔

فوربز میگزین
میشا جاپان والا کے کام کو ووگ اسپین میں چھ صفحات پر مشتمل اداریے میں دکھایا گیا جس میں ماڈلنگ فرانسیسی ماڈل سنڈی برونا نے کی ہے۔ میشا جاپان والا کو ’فوربز‘ کی 30رکنی فہرست 2021 میں منتخب کیا گیا تھا۔

شادی
میشا جاپان والا نے حال ہی میں کراچی میں شادی کی اور ان کی شادی میں ہالی ووڈ اسٹار لوپیتا نیونگ نے شرکت کی ہے۔

Related Posts