اکشے کمار اپنی بیوی کو کہاں چھوڑنے جائیں گے؟ بیان سامنے آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اکشے کمار اپنی بیوی کو کہاں چھوڑنے جائیں گے؟ بیان سامنے آگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار اکشے کمار اپنی اہلیہ کو کہا چھوڑنے جائیں گے؟اس حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ نے یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا ہے جنہیں چھوڑنے کے لئے اب وہ یونیورسٹی جایا کریں گے۔

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ اپنی زندگی کے اس نئے دور کے لیے تیار ہیں جس کے لیے انہوں نے لندن یونیورسٹی میں ایڈمشن بھی لے لیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اکشے کمار کو ان کے دونوں بچوں آروو اور نتارا کے ہمراہ اہلیہ کو لندن چھوڑنے جانے کے لیے ممبئی ائیرپورٹ پر دیکھا گیا۔ٹوئنکل کھنا نے ماسٹرز کے لیے ‘فکشن رائٹنگ’ کے کورس کا انتخاب کیا ہے۔

اکشے کمار نے اس موقع پر کہا کہ ‘لوگ اپنے بچوں کو کالج چھوڑنے جاتے ہیں، میں اپنی بیوی کو ماسٹرز کے لیے یونیورسٹی چھوڑنے جاؤں گا’۔

مزید پڑھیں:کیا راکھی ساونت مسلمان ہوگئی ہیں؟ حجاب میں تصویر دیکھ کر صارفین متجسس

اکشے کمار اپنی 55ویں سالگرہ کے لیے 9 ستمبر تک لندن میں ہی مقیم ہوں گے اور اس کے بعد وہ واپس ملک آجائیں گے۔جبکہ ان کی اہلیہ لندن میں مقیم رہیں گے، وہ کورس مکمل ہونے کے بعد واپس آئیں گی۔

Related Posts