بلوچی زبان کی تاریخ کی پہلی فلم ‘دودا’ ریلیز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلوچی زبان میں پہلی فلم ‘دودا’ آج پاکستانی سیمنا گھروں میں ریلیز کردی گئی ہے۔

بلوچی زبان میں بنائی گئی پہلی فلم دودا آج پاکستانی سینما گھروں کی زینت بن گئی، تاریخی فلم کو عادل بزنجو نے ڈائریکٹ کیا ہے، جبکہ نمایاں کردار شعیب حسان نے ادا کیا۔

فلم کی کہانی ایک سابق باکسر کے گرد گھومتی ہے، جس کا تعلق ایک پسماندہ سے علاقے سے ہوتا ہے، اور وہ کس طرح محنت و جدوجہد کرکے دوبارہ اپنے قدموں پر کسطرح کھڑا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پانی کے ٹینک سے دو بہنوں کی لاشیں بر آمد

یہ بلوچی زبان میں بنائی گئی پہلی پاکستانی فلم ہے، اور اس سے پہلے بہت سی کوشش ناکام ہوچکی ہیں۔

70 کی دہائی میں بھی بلوچ اداکار انور اقبال نے ‘‘ہمل او مہ گنج’’ کو پروڈیوس کیا تھا اور اس میں اداکاری بھی کی تھی، لیکن تھیٹر میں ریلیز ہونے پر انہیں بلوچ برادری کے طبقات کی طرف سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد فلم کو صرف چند نجی شوز میں ہی دکھایا گیا۔

تجربہ کار اداکار انور اقبال کا ابھی حال ہی میں انتقال ہو گیا تھا، انہوں نے بھی فلم دودا میں مختصر کردار کیا ہے، ان کا مختصر کردار ان کی علاقائی زبان کو سینما گھروں میں متعارف کروانے کی ان کی کوششوں کو ان کے مرنے کے بعد بھی ان کو زندہ رکھے گا۔

اداکار انور اقبال کی خواہش پوری ہوگئی ہے کیوں کہ کراچی کا کیپری سینما اسکریننگ کے افتتاحی دن مکمل طور پر بک ہو گیا تھا اور ہاؤس فل کا بورڈ لگا دیا گیا۔