لاہور: چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب جب بھی پلی بارگین کرتا ہے قانون کے مطابق کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ نیب پرکورونا پھیلانے کے الزام کے سوا سارے الزام لگ چکے ہیں۔
تقریب سے خطاب میں چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کی کسی سے ذاتی دشمنی نہیں، تنقید ضرورکریں لیکن حقائق اورقانون کودیکھ کرکریں، کرپشن کے خاتمے کی کوشش پرالزامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیب سے متعلق نیب کا موقف بھی جان لینا چاہیے۔ نیب پرکورونا پھیلانے کے الزام کے سوا سارے الزام لگ چکے ہیں۔چیئرمین نے کہا کہ 90 فیصد کیسوں کا مجھے علم نہیں ہوتا کس کے خلاف ہے۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ الزام ترشی کے باوجود نیب اپنا کام جاری رکھے گا، اگرہمیں فیصلے کرنے کا اختیار ہوتا تو سارے کیس نمٹا دیتے، پلے بارگین قانون میں موجود ہے اوراجازت عدالت دیتی ہے۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ اتنے الزامات لگ چکے ہیں جواب دینے کا وقت نہیں ملتا، اگر نیب نے زیادتی کی ہے تو عدالت سے رجوع کیا جاسکتا ہے، نیب کا ادارہ کرپشن کے خاتمے کیلئے وجود میں آیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان نے بیلسٹک میزائل ’غزنوی‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا