عوام کیلئے خوشخبری! پاکستان میں سونا مزید سستا، قیمت اور کتنی گرگئی؟

مقبول خبریں

کالمز

zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (دوسرا حصہ)
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (پہلا حصہ)
"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Gold prices in Pakistan today- July 7, 2025
FILE PHOTO

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور جمعہ کے روز مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 1595 روپے کی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 357000 روپے پر آ گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 1368 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 306069 روپے ہو گئی ہے۔

یہ کمی ایک روز قبل یعنی جمعرات کو بھی ریکارڈ کی گئی تھی، جب فی تولہ سونا 460 روپے سستا ہو کر 358595 روپے پر پہنچا تھا۔

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 16 ڈالر کمی کے بعد 3356 ڈالر ہو گئی جس میں 20 ڈالر کا پریمیم بھی شامل ہے۔

اس کے برعکس چاندی کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 24 روپے کمی کے بعد 3796 روپے ریکارڈ کی گئی۔

Related Posts