پہاڑوں کے سینے پر اترتی پروازیں، اسکردو ایئر پورٹ کا نیا سنگ میل

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (دوسرا حصہ)
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (پہلا حصہ)

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

فلک بوس پہاڑوں کے درمیان واقع اسکردو ایئرپورٹ نے ملکی ہوا بازی میں نیا سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔

جمعرات کے روز یہاں ایک ہی دن میں 7 پروازوں کی لینڈنگ اور 14 دو طرفہ پروازوں کا کامیاب آپریشن کیا گیا جو اس ایئرپورٹ کی تاریخ میں اب تک کا سب سے مصروف دن ثابت ہوا۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق اسلام آباد، کراچی اور لاہور سے آنے والی پروازوں میں پی آئی اے کی 4 اور ایئر بلیو کی 3 پروازیں شامل تھیں، جب کہ ایک فوجی طیارہ بھی اسکردو پہنچا۔ اس سے قبل 2023 میں زیادہ سے زیادہ 6 پروازوں کی لینڈنگ کا ریکارڈ تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ سیاحت کے بڑھتے رجحان اور بہتر موسم کا نتیجہ ہے۔ اسکردو ایئرپورٹ کی جغرافیائی اہمیت اور قدرتی حسن نے اسے سیاحت اور معیشت کا ابھرتا مرکز بنا دیا ہے۔

ایئرپورٹ کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ بھی زیر غور ہے، جس کے تحت سالانہ 10 لاکھ مسافروں کی سہولت ممکن بنائی جائے گی۔

یاد رہے زمینی راستے سے اسلام آباد سے اسکردو پہنچنے میں کم از کم 14 گھنٹے لگتے ہیں، جو موسم کی خرابی کی صورت میں دو سے تین دن تک بڑھ سکتا ہے، ایسے میں فضائی سفر سیاحوں کے لیے نعمت سے کم نہیں ہے۔

Related Posts