ایرانی میزائلوں نے اسرائیل کے ساحلی شہر حیفہ کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (دوسرا حصہ)
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (پہلا حصہ)

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ٹائمز آف اسرائیل

آج جمعے کو ایران کی جانب سے نئے سلسلہ وار میزائل حملوں کے بعد اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی طرف سے حملے کی ایک نئی لہر سامنے آئی ہے۔

اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران سے اسرائیلی علاقوں کی جانب داغے گئے میزائلوں کو ریکارڈ کیا گیا ہے اور فوج ان خطرات کو روکنے کی کارروائی کر رہی ہے۔ ساتھ ہی متعدد علاقوں میں خطرے کے سائرن بجا دیے گئے۔

العربیہ کے مطابق اسرائیلی دفاعی نظام نے حیفا، تل ابیب، جنوبی اسرائیل اور شمالی علاقوں میں میزائلوں کو روکنے کی کوشش کی۔

انھوں نے مزید بتایا کہ بیت المقدس اور ایلات میں بھی سائرن کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ ایک میزائل حیفا کی بندرگاہ کے قریب آ کر گرا۔ ان کے مطابق 25 سے 30 کے درمیان میزائل اسرائیل کے مختلف جنوبی و شمالی علاقوں کی جانب داغے گئے۔

ادھر اسرائیلی ایمبولینس سروس نے تصدیق کی کہ اب تک 27 افراد زخمی ہو چکے ہیں، جن میں سے 3 کی حالت تشویش ناک ہے۔

اسرائیلی ذرائع کے مطابق ایرانی حملوں کے نتیجے میں تل ابیب، نقب، حیفا اور بئر سبع میں شدید مادی نقصان ہوا ہے، اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ایک میزائل حیفا میں وزارتِ داخلہ کے ہیڈکوارٹر کے قریب آ گرا۔

ایرانی ذرائع نے بتایا کہ حیفا میں ایک “اسٹریٹجک ہدف” کو نشانہ بنایا گیا، جس کا تعلق ایک سرکاری مقام سے تھا، یہ بات اسرائیلی میڈیا نے بتائی۔

پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا کہ “حملوں کی 17 ویں لہر میں انتہائی طویل اور وزنی میزائلوں سے مشترکہ حملہ کیا گیا۔”

Related Posts