آپ کی سوچ کا آپ پر گہرا اثر ہوتا ہے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جوآپ سوچتے ہیں، آپ بن جاتے ہیں۔ ڈاکٹر عالیہ کرم معروف اسٹین فورڈ یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں اور وہ انسانی سوچ پر تحقیق کے لئے بہت زیادہ مشہور ہیں۔ ایک گفتگو کے دوران انہوں نے اٹلی میں محققین کے ایک گروپ کے حوالے سے ایک کہانی شیئر کی،جس کی سربراہی مشہور سرجن ڈاکٹر فیبریزیو بینیڈٹی نے کی۔

ڈاکٹر بینیڈیٹی اور ان کے ساتھیوں نے چھاتی کی سرجری کروانے والے مریضوں کے ایک گروپ پر کام کیا،چھاتی کی سرجری کے دوران، مریضوں کو عام طور پر اینستھیزیا دیا جاتا ہے جبکہ سرجن دل یا پھیپھڑوں تک پہنچنے کے لئے پیچھے کی طرف کمر کے پٹھوں میں چیرا لگاتے ہیں۔ جس وقت اینستھیزیا کا خاتمہ ہونا شروع ہوجاتا ہے، مریض کو خوفناک درد محسوس ہوتا ہے۔ عام طور پر مریضوں کو ایک طاقتور پینکلر کے طور پر مورفین سلفیٹ کی سخت خوراکیں دی جاتی ہیں۔

ڈاکٹر بینڈیٹی اور ان کے ساتھی محققین نے طریقہ کار میں کچھ تبدیلیاں کیں۔ آدھے مریضوں کو مریض کے بستر کے پاس کھڑے ہوکر ڈاکٹروں نے مورفین دی تھی اور باقی آدھوں کو پہلے سے پروگرام شدہ پمپ کے ذریعہ مورفین کی وہی خوراک دی گئی تھی۔

سابقہ معاملے میں، مریضوں کو ان کی طرف سے دی جانے والی خوراک کے بارے میں معلوم تھا جبکہ دوسرے مریض اس سے بے خبر تھے۔ مریضوں کے دونوں گروپوں کو ایک ہی راحت محسوس ہونی چاہئے تھی لیکن ایسا نہیں ہوا۔ دوسرے گروپ کے مقابلے میں جس گروہ کو یہ معلوم تھا کہ مورفین انہیں دی گئی تھی ان کے درد میں نمایاں کمی واقع ہوئی لیکن وہ مریض جو اس سے واقف نہیں تھے ان کے درد میں کمی واقع نہیں ہوئی۔

نتائج حیران کن تھے۔ ڈاکٹر بینیڈیٹی اور ان کے ساتھیوں نے (پریشانی، پارکنسن اور ہائی بلڈ پریشر)جیسے امراض کے علاج کی تاثیر کو جانچنے کے لئے ایک ہی طریقہ کار کا اطلاق کیا۔ ان کی تلاش اہم اور مستقل تھی۔

جو مریض علاج سے واقف تھے اور فائدے کی توقع کر رہے تھے تو، علاج انتہائی موثر رہا لیکن جو مریض واقف نہیں تھے، تو وہی طریقہ (منشیات، گولی، یا طریقہ کار) کم موثر رہا، ڈاکٹر عالیہ کرم نے تناؤ کی بیماری پر تجربے کو عملی جامہ پہنانے کا فیصلہ کیا،کیونکہ یہ انسان کی صحت اور کارکردگی کو بری طرح متاثر کرتا ہے۔ ڈاکٹر کرم اس بارے میں تحقیق کرنا چاہتے تھے کہ آیا تناؤ کے مضر اثرات کم یا ختم ہوسکتے ہیں،اگر لوگوں کو بتایا جاتا کہ تناؤ ایک مثبت چیز ہے۔

اپنے ساتھیوں کے ساتھ، ڈاکٹر کرم نے دو مختلف فرموں سے دو گروپوں میں منقسم 300 ملازمین پر تجربہ کیا۔ 150 افراد پر مشتمل پہلی ٹیم میں تناؤ کے منفی اثرات کو ظاہر کرنے والی ویڈیوز دکھائی گئیں۔ دوسرے بیچ میں تناؤ کے مثبت اثر پر ویڈیوز دکھائی گئیں،جیسے دماغی پٹھوں کو مضبوط کرنا، تناؤ کے درمیان اچھے فیصلے کیے جاتے ہیں، اور وہ کھلاڑی دباؤ میں ہمیشہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

دو ہفتوں کے بعدجو نتائج سامنے آئے وہ حیرت زدہ تھے۔ جس گروپ نے منفی اثرات والی ویڈیوز دیکھی تھیں ان کے تناؤں کی سطح میں مزیداضافہ ہوا جبکہ مثبت کی حامل ویڈیوں دیکھنے والوں میں کوئی خاص فرق نہیں پڑا اور اپنے کام میں مصروف رہے۔ ڈاکٹر کرم نے کہا کہ تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم صرف اپنی ذہنیت کو تبدیل کرکے اپنے طرز عمل کو تبدیل کرسکتے ہیں۔

ہمیں ذاتی، مالی اور دیگر پریشانیوں کا سامنا رہتا ہے لیکن ان کو منفی نگاہ سے دیکھنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ ہمیں انہیں ایک مثبت پہلو سے دیکھنا سیکھنا چاہئے۔ مشہور سائنس دان ایڈیسن کا گھر جب آگ کی لپیٹ میں تھا جب اس کی اہلیہ نے چیختے ہوئے کہا کہ وہ اپنا سارا سامان کھو چکے ہیں۔ ایڈیسن نے اسے تسلی دی اور کہا کہ ان کے مال میں لگنے والی آگ نے ان کی غلطیوں کو بھی جلا دیا ہے۔ ذہن سازی میں صرف تھوڑی سی تبدیلی کے ساتھ، ہم اپنی زندگی میں ایک بہت بڑا فرق بنا سکتے ہیں۔

Related Posts